• news

مریض عید پر اعتدال کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں: پروفیسر اسرار الحق طور

 لاہور(نیوز رپورٹر)پروفیسر آف میڈیسن میو ہسپتال لاہور ڈاکٹر اسرار الحق طور نے کہا کہ عید الفطر پر اعتدال کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مریضوں کیلئے عید کے پکوان بناتے وقت ان کی صحت اور ڈاکٹر کی ہدایات کو لازماً مد نظر رکھنا چاہئے۔ ڈاکٹر اسرار الحق طور نے کہا کہ بسیارخوری صحت کیلئے سخت نقصان دہ ہے اعصابی بیماریاں‘دماغی کمزوری‘ہائی بلڈ پریشر‘شوگر،موٹاپااور پیٹ کی متعدد امراض زیادہ کھانے سے ہی پیدا ہوتی ہیں۔مہینہ بھر روزے رکھنے کے بعد معدہ‘ جگر‘انتڑیوں‘ گردوں‘ پٹھوں اور جسم کے دیگر اعضا  کو مختلف امراض سے شفااورجو آرام میسر آتا ہے بعض افراد اسے ایک ہی دن میں خوب کھاپی کرضائع کر بیٹھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن