حکمران ٹولہ اپنی عیاشیوںکا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہا ہے‘سردار طاہر ڈوگر
لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک کے جنرل سیکرٹری وسطی پنجا ب سردار محمد طاہر ڈوگر نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میںاضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ٹولہ عام عوام سے جینے کا حق چھین رہا ہے، حکمران اپنی عیاشیوں اور شاہ خرچیوں کا بوجھ غریب عوام کے کندھوں پر ڈال رہے ہیں غریب عوام کی آہیں اور سسکیاں حکمرانوں کو لے ڈوبے گی، حکومت عوام کو ماہ رمضان میں ریلیف دینے کی بجائے ان پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے۔