• news

سائفر کہانی بے بنیاد‘ عمران خان مدد کیلئے امریکیوں کو خط لکھ رہا‘رانا تنویر حسین

 فیروزوالہ( نامہ نگار) وفاقی  وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سائفر کی بے بنیاد کہانی بنا کر ملک وقوم دشمن عمران خان آج مدد کے لیے امریکیوں کو خط لکھ رہا ہے۔عمران خان کی ناعاقبت اندیش اور ملک دشمن پالیسیوں کی بدولت جو دوست ممالک ناراض تھے اور پاکستان سے دور ہوچکے تھے موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت نہ صرف پاکستان کے قریب ہوچکے ہیں بلکہ پاکستان کی مدد بھی کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جب عدلیہ تقسیم اور پارلیمنٹ سے اختلاف ہوگا تو اسکا ذمہ دار کون ہے ؟ انکا کہنا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ الیکشن کمیشن کی ساری پاور جب سریم کورٹ استعمال کرے گی تو یہ جوڈیشل مارشل لا نہیں تو اور کیا۔

ای پیپر-دی نیشن