وحدت روڈ،شاد باغ:اسلحہ کی نمائش کرنے پر5ملزم گرفتار ،اسلحہ برآمد
لاہور (نامہ نگار) شاد باغ پولیس نے غنڈہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گلی میں اسلحہ لہرانے والے ملزمان حارث، شبیر اور سکندرکو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے اور ان کے خلاف علاقہ مکین زبان کھولنے سے ڈرتے تھے۔جبکہ ہوائی فائرنگ کی 15 کالز موصول ہونے پر وحدت کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے احمد اور جمیل کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، گولیاں اور میگزینز برآمدکر لیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان احمد اور جمیل اکثر علاقہ میں فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلاتے تھے۔