سبزہ زار:پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
لاہور (نامہ نگار) سبزہ زار کے علاقے میں شہری کے ساتھ واردات کی15 پر اطلاع ملنے پر ڈولفن ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کو دیکھ کر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے گھر میں داخل ہو گئے اور گھر میں موجود بچی کو یرغمال بنا کر فائرنگ شروع کر دی۔ڈولفن ٹیم نے بچی کی جان کو محفوظ بناتے ہوئے جوابی فائرنگ کر کے ایک ڈاکو کو زخمی کر کے گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش شروع کر دی ہے۔