• news

اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی ابتدائی 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

لاہور (نامہ نگار) اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے وہیکلز چھیننے اور چوری میں ملوث 31 گینگز کے 340 ملزمان گرفتارکر کے 84 کاریں، 2912 موٹرسائیکلیں اور 167 دیگر وہیکلز برآمد کیں جبکہ ر ملزمان سے 31 کروڑ 43 لاکھ روپے کا لوٹا ہوا مال برآمد کر کے اصل مالکان کے سپرد کیا گیا۔عادی و اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیوں میں 380 ملزم گرفتار کیے گئے جبکہ دوران چیکنگ 8 پسٹل، ایک رائفل ،ایک کلو افیون اور 5کلو چرس بھی برآمد کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن