• news

کرکٹ میچ:آن لائن جوا 3 بکئے گرفتار ،آلات برآمد

لاہور (نامہ نگار)شادباغ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کرکٹ میچ پر آن لائن جوا کروانے والے ملزمان عمیر،فرحان اور فتح دین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 لیپ ٹاپ،2ایل سی ڈی، 7 موبائل فون، کیلکولیٹر اور ریکارڈ رجسٹر برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان خطرناک مفرور اشتہاریوں کو بھی پناہ دیتے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن