• news

ہربنس پورہ:28سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد

لاہور (نامہ نگار)  ہربنس پورہ کے علاقے حمید پورہ گلی میں 28سالہ نوجوان پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا ۔پولیس نے اطلاع ملنے پرموقع پر پہنچ کر نعش قبضے میںلے لی اور شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن