فیروزوالہ:ٹرالہ کی موٹرسائیکل سوارکو ٹکر،خاتون جاں بحق،2 زخمی
فیروزوالہ( نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی قلعہ ستار شاہ کے قریب تیز رفتار ٹرالہ نے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹی سمیت 3 افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں خاتون ہلاک اس کا بیٹا اور خاتون زخمی ہو گئے۔ جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا بتایا گیاکہ فیروز وٹواں کے رہائشی عبدالرزاق کا بیٹا علی حیدر 18 سالہ اپنے والدہ ممتاز بی بی40سالہ اور رشتہ دارخاتون صغراں بی بی 45سالہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کوٹ عبدالمالک سے فیروزوٹواں جا رہے تھے جب قلعہ ستار شاہ کے قریب پہنچے تو تیز رفتار ٹرالا نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں علی حیدر اس کی والدہ ممتاز بی بی اور رشتہ دار خاتون صغراں بی بی شدید زخمی ہوگئے بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث ممتاز بی پی بھی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔