• news

اطلاع پر بروقت کارروائی،ڈکیتی ناکام،ایک ڈاکو گرفتار،دوسرا فرار

لاہور (نامہ نگار) نواب ٹاؤن پولیس ریسپانس یونٹ نے بیکری میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی ہے۔ ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق پی آر یو ٹیم کو کال موصول ہوئی کہ 2 ڈاکو نواب ٹاؤن کے علاقے میں ایک بیکری پرواردات کررہے ہیں۔پی آر یو ٹیم 62 فوری ریسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی اس دوران پولیس کو دیکھ دونوں ڈاکو فرار ہو گئے۔ پولیس نے تعاقب کے بعدایک ڈاکو ثاقب کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کاساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔گرفتار ملزم ثاقب کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ نواب ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن