• news

شب القدر: لاہور سمیت صوبہ بھر میں میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

لاہور ( نامہ نگار) پولیس وقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شب القدر کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کی تھی جبکہ تمام مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پرپولیس کی بھاری نفری کے علاوہ کمانڈوز تعینات تھے ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں شب القدرکے موقع پر کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی طور پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر سول پارچات میں اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن