نواب ٹاؤن :ڈکیتی و راہزنی میں ملوث 5 رکنی گروہ گرفتار
لاہور (نامہ نگار) نواب ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے ڈکیتی و راہزنی میں ملوث 5 رکنی گروہ گرفتار کر لیا ہے۔انچارج انویسٹی گیشن نواب ٹاؤن انسپکٹر قمر ساجد کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرغنہ شیراز، امیر حمزہ، بلال، شہروز اور علی بلال شامل ہیںجبکہ ملزمان سے 4 لاکھ روپے نقدی، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔اے ایس پی چوہنگ سدرہ خان کا کہنا تھا کہ ملزمان بینکوں سے رقم نکلوا کر نکلنے والے شہریوں کو نشانہ بناتے تھے۔دوران تفتیش ملزمان کے خلاف ڈکیتی کے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے۔ملزمان چند روز قبل شہری خلیل سے ڈکیتی کی واردات میں بھی ملوث تھے۔شہری نے گن پوائنٹ پر چھیننے گے 4 لاکھ روپے واپس ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔