حکومت پارلیمنٹ کی بالادستی سے دستبرار ہونے کو تیار نہیں
حکومت کسی صورت پارلیمنٹ کی بالا دستی سے دستبردار ہو نے کے لیے تیار نہیں ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور کی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے بھی ایوان میں پیش کی گئی تحریک کو منظور کر لیا گیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے خود اجلاس کی کارروائی میں حصہ لیا۔ مفتی عبدالشکور کی وفات کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا، پارلیمانی روایت کے مطابق اگر کوئی رکن وفات پا جائے تو وفات کے بعد منعقد ہو نے والے پہلے اجلاس میں موحوم رکن کے لیے تعزیتی تقاریر کی جاتی ہیں اور اجلاس کا باقی ایجنڈا موخر کر دیا جاتا ہے۔ لیکن اس اجلاس میں مفتی عبدالشکور کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد اجلاس میں چند منٹ کا وقفہ کر دیا گیا۔ اور اس کے بعد الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے فراہم کرنے سے متعلق ضمنی مطالبہ زر پیش کرنے کی کارروائی آگے بڑھائی گئی۔ ایوان میں ارکان قومی اسمبلی اپنے ساتھی رکن مفتی عبدالشکور کی ناگہانی موت پر اظہار خیال کرتے ہوئے دکھی ہو گئے اور ان کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
پارلیمنٹ کی ڈائری