• news

حافظ آباد:ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 2 نئی ہیماٹالوجی اینالائز رمشینیں فراہم کر دی گئیں

حافظ آباد ( نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی ) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فریحہ اکرم ملک کی کاوش سے ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد میں 25لاکھ مالیت کی 2 نئی ہیماٹالوجی اینالائز رمشین فراہم کر دی گئیں جس کے تحت ڈینگی سمیت دیگر امراض کی تشخیص کیلئے مریضوں کو ٹیسٹوں کی مفت سہولت فراہم ہو گی ، ڈپٹی کمشنر عمر فارو ق وڑائچ نے نئی مشینوں کا افتتاح کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر بشریٰ مبین ، اے ایم ایس ڈاکٹر فائق علی تارڑ،اے ایم ایس ڈاکٹر جہاہ زیب، حافظ شہزاد احمد، ڈاکٹر نتاشہ شیرازی ،ڈاکٹر ربیعہ زاہد،بلال شیخ ، حاجی طارق، مختار احمد چشتی سمیت دیگر ڈاکٹرز اور ملازمین افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر فارو ق وڑائچ نے کہا کہ نئی ہیماٹالوجی اینالائز ر مشینوں کی دستیابی سے ڈینگی سمیت دیگر امراض کی تشخیص کیلئے ڈی ایچ کیو میں مفت ٹیسٹوں کی سہولت دستیاب ہو گی اس سے قبل ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چلڈرن آئی سی یواور سی سی یو کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن