• news

مریدکے: ڈاکوؤں نے شہری سے لاکھوں روپے چھین لئے‘ مزاحمت پر زخمی

مریدکے (نامہ نگار) انجمن کمبوہاں تحصیل مریدکے کے سرپرست حاجی عبدالجبار کا بھانجا ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شدید زخمی، بائیک سوار ڈاکو زخمی سے پانچ لاکھ اسی ہزار روپے نقدی بھی چھین کر لے گئے۔ واقعہ آج سہ پہر تقریباً چار بجے پیراں منڈی بازار میں ہوا۔ ہارون ٹریڈرز کے سیلز مین شاہد خلیل ریکوری کے لیے حدوکے پل کے قریب دکان پر پہنچے تو تین ڈاکوؤں نے رقم کا شاپر چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس سے  شاہد کو گولیاں لگیں۔ انہیں فوری طور پر تحصیل ہسپتال پہنچایا گیا جہاں نازک حالت کے پیش نظر میو ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن