مہنگائی کے باعث عوام پریشانیوں سے دوچار ہوکر رہ گئے:رانا نصیر احمد
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنما رانا نصیر احمد خاں نے کہا کہ رحمتوں برکتوں عظمتوں اور صبر والے مہینے میں حکومت کی طرف سے گیس و بجلی کی لوڈشیدنگ اور دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیںاضافہ کے بعد مہنگائی کیوجہ سے عوام پریشانیوں سے دوچار ہوکر رہ گئے ہیں پاکستان میں حکومت اور انتظامی افسروں کی عدم توجہی پر پہلے عشرہ سے لیکر آخری عشرہ تک ہوٹل ،ریسٹوران ،فاسٹ فوڈ ،ملک شیک شاپس، پان سیگریٹ فروش، چائے کے ڈھابے ودیگر احترام رمضان آرڈیننس کی دھجیاں بکھیرتے رہے ہیں۔