• news

نااہل حکمرانوں نے ملک کو ڈیفالٹ کے قریب پہنچا دیا: شاہد اقبال

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )امیدوار پی پی 59 شاہد اقبال ناگرہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی نااہلی کے باعث مہنگائی کے طوفان نے بابرکت مہینہ رمضان میں بھی عوام کا جینا محال کر دیا تھا ، 22 کروڑ عوام کے خیر خواہ بننے کے ڈرامے کرنیوالے حکمرانوں نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماچھیکے سندھواں میں بڑھتی مہنگائی کیخلاف جلسے سے خطاب کرتے کیا اس موقع پرضلعی کوآرڈینیٹر برائے چیئرمین حقیقی آزادی ڈور ٹو ڈورمہم جمال ناصر چیمہ نے بھی خطاب کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن