سپیشل افراد ہماری توجہ اور محبت کے زیادہ مستحق ہیں: ڈاکٹر محمد مصطفیٰ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) سپیشل افراد ہماری توجہ اور محبت کے زیادہ مستحق ہیں، پیار کا رشتہ ان نابینا افراد کو احساس محرومی سے دور رکھتا ہے ان کو عید کی خوشیوں میں شامل کرناہماری ذمہ داری ہے، ہمارے نبی کریم ؐ نے ساری زندگی نابینا افراد کو خصوصی عزت و احترام دیا،ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر محمد مصطفیٰ ججہ ،بانی و چیئرمین ادارہ عدنان محمود،ایم ڈی ارشدمغل،ڈائریکٹر عبدالرحیم،انچارج شعبہ خواتین میڈم ثروت نسرین،ملک سرور،آصف اقبال بٹ،ڈاکٹر منور رشید،قاری فہداللہ شرقپوری،نواز مغل،ڈاکٹر فاروق نے الصفہ ویلفیئر مرکز کے نابینا افراد میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے کیا،پروفیسر ڈاکٹر محمد مصطفیٰ ججہ نے 100 نابینا افراد میں عید گفٹ اور کیش پرائز تقسیم کیے۔