• news

شب قدررحمتوں، برکتوں، بخشش والی رات ہے:غلام مرتضیٰ شازی

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مذہبی سکالر مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا کہ شب قدر انتہائی قدر و منزلت، رحمتوں، برکتوں، بخشش، مغفرت اور فضل و کرم کی رات ہے، لیلتہ القدر ہزار مہینوںسے افضل ترین ہے، اس رات رب کریم اپنے بندوں پر خاص نظر رحمت فرماتا ہے اسی شب قرآن کا نزول ہوا، قرآن امت مسلمہ کیلئے رشدو ہدایت کا سرچشمہ اور مینا رہ نور ہے قرآن ساری کائنات کیلئے نجا ح و فلاح کا ضامن،رحمتوں کا خزینہ ، برکتوں کا گنجینہ ہے، قرآن کی امتیازی شان ہے کہ ہر قسم کی تحریف و تغیر سے پاک جس کی حفاظت رب تعالیٰ نے اپنے ذمہ رکھی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شب قدر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن