• news

امپورٹڈ حکومت پاکستان کے ٹکڑے کرنا چاہتی ہے : علی اصغر منڈا

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر سابق ایم پی اے چوہدری علی اصغر منڈا ایڈووکیٹ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت آئین سے انحراف کر کے پاکستان کے مزید ٹکڑے کرنا چاہتی ہے سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے اس فیصلے کیخلاف پارلیمان کی قرار دادیں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی عدلیہ کے اختیارات کو سلب کرنے کی ہر کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا عید کے بعد عمران خان کی کال پر تحریک شروع کریں گے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے کیا اس مو قع پر ارشد منڈا ،عرفان کھوکھر اور دیگر بھی موجود تھے علی اصغر منڈا نے کہاکہ اگر شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کیا تو توہین عدالت کی کاروائی میں شہباز شریف نا اہل ہو سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن