شہری کی دکان میں لاکھوں روپے کی چوری
قصور (نمائندہ نوائے وقت) جنید سرور نے پولیس تھانہ اے ڈویژن میں اطلاع دی ہے کہ غلہ منڈی میں میری دکان سے نقب کر کے چور 18 لاکھ روپے لے گئے واقع کی اطلاع پر افتخار احمد موقع پر پہنچ گئے اور بتایا ہے کہ دکان کے ملازم کے پاس چابی ہے مالک اور ملازم دونوں کو تھانہ میں لایا گیا ہے جانچ پڑتال کے بعد حسب ضابطہ کارروائی ہوگی۔