پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے وفد کی سٹی پولیس افسر سے ملاقات
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے وفد نے صدر پی ایم اے ڈاکٹر سجاد مصطفی کی سربراہی میں سٹی پولیس فسر کی دعوت پرملاقات کی، سی پی او گوجرانوالہ نے پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں بارے پی ایم اے کے وفد کو بریفنگ دی اور بچوں کے علاج کے بارے میں تجاویز مانگیں۔ وفد نے سی پی او گوجرانوالہ کے اس اقدام کی تعریف کی اور گوجرانوالہ میں موجود سپیشل بچوں کے علاج، سائیکاٹری، ہیرینگ، کونسلنگ، آرتھو پیڈک، اورفزیو تھراپی بارے آگاہ کیا۔پی ایم اے گوجرانوالہ کے وفد نے اپنی ذیلی برانچوں کی طرف سے شہریوں کو مہیا کی جانیوالی ویلفیئر سروسز بارے آگاہ کیا اور گوجرانوالہ کی سطح پر انفرادی اور اجتماعی طور پر اس نیک کام میں ہر ممکنہ تعاون اور مدد کی پیشکش کی۔وفد میں پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر سجاد مصطفی، ڈاکٹر تحسین مظہر شیخ، ڈاکٹر میاں زاہد محمود‘ ڈاکٹر نعیم مغل اور ڈاکٹر عمر اشفاق شامل تھے۔