حکومت پر تنقید کرنیوالے اپنا گر یبان جھانکیں: بیرسٹر عثمان ابراہیم
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سابق وفاقی وزیر و ایم این اے مسلم لیگ (ن) بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا کہ پی ڈ ی ایم حکومت پر تنقید کرنیوالے اپنا گر یبان جھانکیں، نیب اور اینٹی کرپشن عمران خان کی کرپشن کی فوری تحقیقات کرے، یہ شخص ملکی معیشت کیلئے ناسور ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ عرفان بٹ کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افطار ڈنر میں سابق ایم پی اے عمران خالد بٹ، سابق ڈپٹی میئر سلمان خالد پومی بٹ، چوہدری افضل مہر، نواز صابر بٹ، کلیم احمد بھٹی، عمران صدیق بٹ، حاجی شبیر بٹ سمیت دیگر سیاسی سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بیرسٹر عثمان ابراہیم نے مزید کہاکہ عمران خان کی ناقص معاشی پالیسیوں کے کرشمے کی سزا آ ج عوام مہنگا ئی کی صور ت میں بھگت رہے ہیں۔