قصور: رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی
قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواح منڈی عثمانوالہ میں رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ قصور کے نواح منڈی عثمانوالہ کے علاقے میں رشتہ کے تنازعہ پر ملزم سرور لیاقت وغیرہ نے فائرنگ سے دو افراد کو شدید زخمی کر دیا۔زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس تھانہ منڈی عثمان والا مصروف کارروائی ہے۔