• news

 لاہور ایکسپوسنٹر میں3روزہ پاکستان شاپنگ فیسٹیول اختتام پذیر


 لاہور(کامرس رپورٹر ) تین روزہ پاکستان شاپنگ فیسٹیول لاہور ایکسپوسنٹر میں ختم ہوگیا، لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور ، صوبائی وزیر وہاب ریاض، سی ای او برانڈہب ذیشان ہاشمی ، خواجہ شاہ زیب اکرم اور سینکڑوں وزٹرز اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ پاکستان شاپنگ فیسٹیول میں مختلف مصنوعات کے سینکڑوں اسٹالز لگائے گئے تھے۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ 3 روزہ پاکستان شاپنگ فیسٹیول تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 3 روزہ پاکستان شاپنگ فیسٹیول میں معروف کاروباری گروپس کے 100 سے زائد سٹالز پر اپنی مصنوعات کی نمائش کی۔انہوں نے کہا کہ تجارتی میلوں اور نمائشوں کو پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ حکومت ملک میں تجارتی میلوں اور نمائشوں کے انعقاد کے لیے نجی شعبے کی معاونت کرے۔انہوں نے کہا کہ تجارتی میلوں اور نمائشوں کا مطلب خریداروں سے وینڈرز کا تعارف ہے جس سے باہمی تعاون کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ لاہور چیمبر ایک سرکردہ چیمبر ہونے کے ناطے کاروباری برادری کی خدمت کے لیے سرگرعمل ہے۔ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے لاہور چیمبر کی انتظامیہ نے برانڈ ہب کے ساتھ مل کر ایکسپو سنٹر، لاہور میں 14 سے 16 اپریل 2023 تک ”پاکستان شاپنگ فیسٹیول“ کے انعقاد کا بیڑا اٹھایا۔

ای پیپر-دی نیشن