• news

احسان اللہ ، قاسم چوہدری نے رمضان المبارک بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا


اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)احسان اللہ اور قاسم چوہدری نے رمضان المبارک بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا ہے ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ مرزا عبد الحفیظ تھے۔ جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اول آنے والے دونوں کھلاڑیوں کو 20ہزار روپے بمعہ ونر ٹرافی سے نواز گیا۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی وحید بابر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی توحید عباسی مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے ہیڈ کوچ مطاہر سہیل سارا احمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ شب مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے زیراہتمام چیمپئن شپ کے کھیلے گئے مینز ڈبلز کے فائنل میچ میں احسان اللہ اور قاسم چوہدری نے احمد جنجوعہ اور احمر جنجوعہ کو ہرا دیا ایونٹ میں 50سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن