• news

نیپرا نے ایک پیسے سے کم یونٹ بجلی سستی کرنے کی منظوری دےدی


اسلام آباد (نامہ نگار) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی )نیپرا( نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں )ڈسکوز(کے فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ )ایف سی اے(کی مد میں 0.0006 پیسے (1پیسے سے بھی کم) فی یونٹ کمی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس سے قبل جنوری کا ایف سی اے صارفین سے 48 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا ۔ فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت48 پیسے فی یونٹ ڈسکوز صارفین سے کم چارج کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف سی اے کا اطلاق صرف اپریل کے ماہ کے بلوں پر ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہو گا۔
نیپرا

ای پیپر-دی نیشن