آبروئے صحافت مجید نظامی کی برسی‘ نوائے وقت ہیڈ آفس سمیت ملک بھر میں تقاریب
لاہور+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر+نمائندہ خصوصی) 27 رمضان المبارک کو آبروئے صحافت و معمار نوائے وقت مجید نظامی مرحوم کی 9 ویں برسی کے سلسلے میں نوائے وقت گروپ لاہور ہیڈ آفس سمیت پاکستان بھر میں تمام دفاتر کی مساجد میں مجید نظامی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی تقاریب منعقد ہوئیں۔ کارکنوں نے آبروئے صحافت مجید نظامی مرحوم کی قبر پر حاضری دی‘ فاتحہ خوانی کی۔ لاہور ہیڈ آفس کی مسجد میں سہ پہر 4:15 بجے قرآن خوانی کا آغاز ہوا۔ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری ڈی جی آپریشنز‘ بلال محمود ڈائریکٹر مارکیٹنگ‘ عماد صدیقی گروپ جی ایم فنانس I‘ سعید احمد آسی انچارج ایڈیٹوریل‘ صغیر امجد مینجر سرکولیشن‘ قیصر ندیم‘ خالد بہزاد ہاشمی‘ فیصل ادریس بٹ‘ نذیر احمد عابد‘ سید امام شاہ‘ محمد امین‘شہزادہ خالد، رپورٹنگ، نیوز روم‘ اکا¶نٹس و دیگر شعبہ جات کے کارکنان قرآن خوانی میں شریک ہوئے۔ قرآن خوانی کے بعد امام مسجد نوائے وقت آفس قاری محمد عاصم نے مجید نظامی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب و بلندی درجات کیلئے دعا کروائی۔ محفل کے اختتام پر کارکنان کیلئے افطاری کا انتظام کیا گیا۔ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری نے مجید نظامی مرحوم کی خدمات کے حوالے سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مجید نظامی مرحوم کے لئے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ مجید نظامی کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے اور اس مہینے کی بابرکت رات لیلة القدر میں خالق حقیقی نے اپنے پاس بلایا۔ یہ بہت بڑی بات ہے۔ اﷲ تعالیٰ مجید نظامی مرحوم کے درجات بلند کرے۔ انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری نے کہا کہ مجید نظامی کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ انہوں نے صحافت کو ایک نئی جہت دی‘ مجید نظامی نے صحافت کو لازوال مقام تک پہنچایا‘ نظریہ پاکستان کی آبیاری کی۔ ڈی جی آپریشنز نوائے وقت سید احمد ندیم قادری نے کہا کہ ایم ڈی نوائے وقت رمیزہ مجید نظامی نے مجید نظامی مرحوم کے بعد ان کے مشن کو آگے بڑھایا اور نوائے وقت کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔آبروئے صحافت، نظرےہ پاکستان کے علمبردار، معمار نوائے وقت جناب ڈاکٹر مجےد نظامی مرحوم کی نوےں برسی کے موقع پر نوائے وقت ہاﺅس اسلام آباد مےں قرآن خوانی کا اہتمام کےا گےا، جس مےں ادارے کے ملازمےن نے شرکت کی۔ قران خوانی کے بعد اجتماعی دعا حافظ اسد اللہ غالب نے کرائی اور ڈاکٹر مجےد نظامی مرحوم کی ملک وقوم کے لئے اعلی خدمات کو خراج عقےدت پےش کےا۔