• news

عمران خان نے ملکی معیشت تباہ کی ، 10 سال اقتدار کی باریوں کا پلان تھا : مریم اورنگزیب 


لاہور (آئی این پی) لاہور(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمرانی ٹولے کا 10 سال اقتدار کی باریوں کا پلان تھا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی معیشت تباہ کی، مہنگائی کی وجہ یہی لوگ ہیں، 2 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر کے نیچے بھی انہوں نے پھینکا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کر کے ملک ڈیفالٹ کے کنارے پر پہنچایا، میڈیا کو زدوکوب کیا، دہشت گرد واپس لائے اور خارجہ پالیسی تباہ کر دی، عمران خان کے سیاہ دور کی چند جھلکیاں تاریخ میں محفوظ ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں قانون یرغمال اور طیبہ گل جیسے مظلوم پی ایم ہاوس میں محبوس تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہزارہ اور ساہیوال کے مظلوموں کو بھی انصاف نہ ملا، عمران نے ان کے بارے میں کہا کہ بلیک میل نہیں ہوں گا۔
مریم اورنگزیب 

ای پیپر-دی نیشن