سیاسی بحران کا خاتمہ چاہتے ہیں، شجاعت: جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات
لاہور+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین، چودھری سرور اور چودھری شافع حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک میں سیاسی تناو¿ کم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں انتخابات ایک ہی روز کروانے پر بھی اتفاق ہوا۔ لیاقت بلوچ نے مسلم لیگ ق کی قیادت سے سیاسی تناو¿ کم کرنے میں تعاون کی درخواست بھی کی۔ چودھری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی سیاسی بحران کا خاتمہ چاہتے ہیں تاکہ ملک آگے بڑھ سکے، یہ حالات ملک کیلئے کسی صورت مناسب نہیں ہیں۔ چودھری سرور نے کہا کہ سیاسی بحران کو ختم کرنے کیلئے ایک دن الیکشن ہونے چاہئیں، ملکی معاشی صورتحال بار بار انتخابات کی متحمل نہیں ہو سکتی ہے، سیاست دانوں کو ملکر عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کا سوچنا ہو گا۔
شجاعت جماعت