چیف الیکشن کمشنر ایک اپارٹمنٹ میں مقیم‘ فواد چودھری گھٹیا پراپیگنڈا کر رہے ہیں: ترجمان الیکشن کمشن
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ فواد چودھری چیف الیکشن کمشنر کیخلاف گھٹیا اور گمراہ کن پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ چیف الیشکن کمشنر ایک اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش پر کوئی خرچہ نہیں کیا۔ چیف الیکشن کمشنر کو پی ٹی آئی دور میں منسٹرز کالونی میں ایک سرکاری رہائشگاہ کی تعمیر کیلئے ایک پلاٹ الاٹ کیا گیا تھا۔ رہائش گاہ کی تعمیر کیلئے کوئی رقم ریلیز نہیں کی گئی تھی۔ یہ منظور شدہ پراجیکٹ ہے لیکن الیکشن کمشن نے فی الحال اسے کینسل کر دیا ہے۔ گھر کی تعمیر شروع ہو بھی جائے تو موجود الیکشن کمشنر کے دور میں مکمل نہیں ہو گی۔
ترجمان الیکشن کمشنر