سپریم کورٹ میں صدر علوی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں صدر مملکت عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی درخواست گزار کا موقف ہے صدر مملکت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کی بجاے ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکاو رکھتے ہیں سپریم کورٹ میں صدر مملکت عارف علوی کیخلاف درخواست شہری امتیاز چوہدری نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ صدر مملکت نے پارلیمان کی جانب سے بھجے گئے سپریم کورٹ پروسیجر بل کی منظوری نہ دی صدر مملکت نے نیب ترامیم بل اور اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر بھی دستخط کرنے سے انکار کیا ، اسکے ساتھ ساتھ صدر مملکت عارف علوی کا جھکاو ایک مخصوص سیاسی جماعت کی طرف ہے درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کا اپنی آئینی ذمہ داریوں سے انکار کرنا ظاہر کرتا ہے کہ وہ صدر کیلئے عہدے کیلئے اہل نہیں ۔ صدر ایک سیاسی جماعت سے منسلک اور جانبدار ہیں، صدر مملکت نے حکومت کی قانون سازی کو سیاسی جماعت کے چیئرمین کے کہنے پر منظور نہیںکیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عارف علوی کو صدر مملکت کے عہدے کیلئے ان فٹ قرار دیا جائے۔