• news

توہین مذہب کے الزام میں گرفتار چینی شہری کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

 کوہستان /ایبٹ آباد(این این آئی)ضلع بالائی کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر کام کرنے والے چینی شہری کو توہین مذہب کے الزام میں گرفتار کیے جانے کے بعد ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی شہری پر مزدوروں کی جانب سے توہین مذہب کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔  ڈی پی او نے بتایا کہ چینی شہری کو گزشتہ شب ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن