• news

انٹر بنک میں ڈالر 81 پیسے سستا: سونا 300 روپے تولہ مہنگا

کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک میں ڈالر کی قدر میں کمی رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بنک میں ڈالر کی قدر 81پیسہ کم ہو کر 284.71روپے کی سطح سے گر کر 283.90روپے رہ گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن ی رپورٹ کے مطابق انٹربنک (کمرشل بنک) میں ڈالر کی قیمت فروخت 1.10روپے گھٹ کر 284.50روپے رہی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 288روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ دریں اثناء عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 3ڈالرگھٹ کر 2005ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت 300روپے اضافہ سے 2لاکھ 17ہزار 400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 257روپے اضافہ سے 1لاکھ 86ہزار 385 روپے کی سطح پر رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2530 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

ای پیپر-دی نیشن