کوئٹہ میں مبینہ مقابلہ ‘ 2 ڈاکو ہلاک، پو لیس اہلکار زخمی
کوئٹہ ( این این آئی) کوئٹہ میں مبینہ پو لیس مقابلے میں 2ڈاکو ہلاک ، ایک ڈاکو اور پو لیس اہلکار زخمی ۔ پو لیس کے مطابق کوئٹہ کے علا قے پشتون آباد گلی نمبر 17 میں تین ڈاکوؤں نے راہگیر سے ایک عدد موبائل چھینا جس کی اطلاع ملنے پر گشت پر مامور پولیس پارٹی نے ڈاکوؤں کا فوراً تعاقب کیا۔ اس دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو عطاء اللہ اور عطا محمد اوٹی ہلاک جبکہ انکاتیسرا ساتھی نور خان شدید زخمی حالت میںگر فتار کر لیا گیا۔پو لیس کے مطابق پو لیس کانسٹیبل عبدالسلام کو پاؤں پر معمولی چوٹیں آئیںتاہم وہ خطرے سے باہر ہے۔ پو لیس نے ڈاکوؤں سے چھینا ہوا موبائل برآمد کر کے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔