• news

پارلیمنٹ ہائوس میں جنگلی جانور کے گھسنے سے عملے کی دوڑیں لگ گئیں

 اسلام آباد(نا مہ نگار) پارلیمنٹ ہائوس میں جنگلی جانور کے گھسنے سے عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔جنگلی جانور نے پارلیمنٹ ہاس میں داخل ہونے کے بعد مختلف دفاتر میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ جنگلی جانور کی موجودگی کے باعث پارلیمنٹ ہائوس میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس اہلکاروں نے پارلیمنٹ ہائوس کے عملے کی مدد سے جنگلی جانورپر قابو پایا۔ وائلڈ لائف کے عملے نے گزشتہ روز بھی ایک جنگلی جانور کوپارلیمنٹ ہاس سے پکڑا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن