• news

بلوچستان کی مردم شماری میں ایک ماہ توسیع کی جائے، صوبائی وزیر زراعت

کوئٹہ  (اے پی پی)وزیر زراعت بلوچستان  میراسد اللہ بلوچ نے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں مردم شماری خاص طور پر پنجگورسے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ 2017 میں پنجگور میں صرف 25 فیصد کام ہوا  ،پنجگورکے عوام  اب مردم شماری میں سنجیدگی سے  حصہ لے رہے ہیں اس لیے مردم شماری میں ایک ماہ کی توسیع دی جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن