• news

چین کا کارنامہ ،اب زمین سے آکسیجن منگوانے کی ضرورت نہیں

بیجنگ(این این آئی) چینی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے خلائی اسٹیشن پر عملے کے لیے ضروری آکسیجن کی 100 فیصد مقدار بنانے میں اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس طرح زمین سے ہر سال 6 ٹن کے برابر آکسیجن منگوانے کی ضرورت ختم ہوچکی ہے۔فی الحال اس سٹیشن پر شینزو 15 کا عملہ موجود ہے اور اپنی ضرورت کی تمام تر آکسیجن خود ہی بنارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن