نور مقدم قتل کیس: قاتل نے سزا پر 23 اعتراضات اٹھا دئیے
اسلام آباد(ین این آئی)نورمقدم کے قاتل نے اپنی سزا سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اس پر 23 اعتراضات اٹھا دئیے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ظاہر جعفر نے نور مقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کو چیلنج کر رکھا ہے۔