• news

سانحہ واربرٹن‘ 30 ملزموں کا چالان انسداد دہشتگردی میں پیش

واربرٹن (نامہ نگار) سانحہ واربرٹن کے دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث مزید30ملزمان کے چالان مکمل کر کے انسداددہشت گردی عدالت لاہور میں جمع کرا دئیے گئے ہیں جبکہ جسمانی جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کئے گئے 16 ملزمان کو 25 اپریل کو دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق واربرٹن کیس میں گرفتار 19 ملزمان کی ضمانتیں ہو چکی ہیں۔ جبکہ 10 ملزمان عرفان، عبدالطیف عثمان ، صابر عالم خاں،  صدی احمد، ذیشان، ساجد، قیصر، دلاور حسین، کی ضمانتیں انسداددہشت گردی عدالت نے خارج کر دی ہیں۔ اس سے قبل 5 ملزمان رضوان،ارشد، اکبر علی، عابد، طارق،کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا ہے۔ جن 32 ملزمان کا چالان پاس ہو گیا ہے۔ ان میںاللہ دتہ ، عدیل، طلحہ، صدی احمد، عاطف، حافظ طالب، وقاص ساجد، انس بلال رشید ، دلاور، شہبازاختر، لطیف،  عرفان غلام، راشد، اشرف عثمان ذیشان، حماد عشرت، شفقت، اعجاز، بلال منظور، صابر، عامر، شہباز، دلشاد نعمان، قیصر، شان، مختار، نواز، عالم خاں شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن