کویت کے ولی عہد نے 2020 کی قومی اسمبلی تحلیل کردی، نئے انتخابات کا فیصلہ
کویت سٹی (اے پی پی)کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے 2020 کی قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اعلان اور انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اس اسمبلی کو مارچ میں عدالت کے فیصلے کے ذریعے ایک آئینی حل کے طور پر بحال کیا گیا تھا۔