امریکہ ، گھر کی گھنٹی بجانے پر مالک نے نوجوان کو گولیاں مار دیں
میسوری ( این این آئی) امریکی ریاست میسوری کے شہر کنساس میں غلطی سے گھر کی گھنٹی بجانے پر مالک نے 16 سالہ سیاہ فام نوجوان پر گولیاں چلا دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 13 اپریل کو پیش آیا، والدین نے بھائی کو بلانے کیلئے اپنے 16 سالہ بیٹے رالف یارل کو دوست کے گھر بھیجا تو وہ غلط پتہ پر پہنچ گیا۔