• news

 وائس چانسلر ڈاکٹرنسیم احمدکی زیرصدارت اجلاس


لاہور (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہورمیں گذشتہ روز سینڈیکیٹ کے ستر ویںاجلاس کا انعقاد ہوا ۔ وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے اجلاس کی صدارت کی جس میں اجلاس کے ایجنڈا میں شامل مختلف اُمور زیر بحث لا ئے گئے اور اہم فیصلے بھی کئے گئے ۔اجلاس میں مو جود دیگر اہم شخصیات میں سیکرٹری لا ئیو سٹاک محمد مسعود انور، وائس چانسلر ایجو کیش یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا، وائس چانسلرہوم اکنا مکس یونیورسٹی لا ہور پرو فیسر ڈاکٹر کنول امین، رجسٹرار سجاد حیدر سمیت مختلف ڈیپا رٹمنٹس سے سینڈیکیٹ ممبران کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

ای پیپر-دی نیشن