• news

 مسجد وزیر خان میں  بین المذاہب افطاری کا اہتمام


لاہور(خبرنگار (والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور لائف ایٹ لاہور کی جانب سے مسجد وزیر خان چوک میں بین المذاہب افطاری کا اہتمام کیا گیا۔ لائف ایٹ لاہور نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے تعاون سے مسجد وزیر خان چوک میں ایک خصوصی بین المذاہب افطار تقریب کا کامیاب انعقاد کیا۔ جس میں کمیونٹی کے ارکان، سیاح، اور شہر کے معززین نے شرکت کی۔مسجد وزیر خان چوک میں افطاری کی تقریب ایک انوکھا تجربہ تھا، جہاں مختلف پس منظر اور قومیتوں کے لوگ مسجد وزیر خان چوک کے تاریخی ماحول میں افطار کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے، جو اپنے شاندار مغل فن تعمیر کے لیے مشہور ہے۔

ای پیپر-دی نیشن