قتل ‘چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 خواتین سمیت 10ملزم گرفتار
لاہور (نامہ نگار) ماڈل ٹاو¿ن انویسٹی گیشن پولیس نے قتل اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 خواتین سمیت 10ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاو¿ن ڈویژن شہزاد رفیق نے بتایا کہ فیصل ٹاو¿ن نہر سے ملنے والی22سالہ۔لڑکی کی نعش کی شناخت ام عمارہ کے نام سے ہوئی جسے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ملزمان بلال، رضا اور حمزہ نے مقتولہ کو جناح ہسپتال چوک سے اغواءکیا۔ملزمان نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور شورمچانے پر گلا دبا کر قتل کیا اور نقش نہر میں پھینک دی۔فیصل ٹاو¿ن انویسٹی گیشن پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔64سالہ شہری کے نشتر کالونی میں اندھے قتل میں ملوث سگی بیٹی آشنا سمیت گرفتار، آلہ قتل پسٹل برآمد کیا گیا ہے۔مقتول محمد امےن ارشدکی بیٹی صباءملزم نیئر اقبال سے شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ مقتول راضی نہ تھا۔صباءنے آشنا نیئر اقبال سے مل کر اپنے والد کو راستے سے ہٹانے کا بھیانک منصوبہ بنایا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔نشتر کالونی میں 8سالہ بچے کو اغواءکر کے زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم بھی گرفتار کیا گیا ہے۔درندرہ صفت ملزم فیضان نے 8سالہ ادن کو گھر کے قریب سے اغواءکیا۔ملزم نے بچے سے زیادتی کے بعد سر میں اینٹ مار کر قتل کیا اور نعش رنگ روڈ کے پاس پھینک دی۔کاہنہ میں 47سالہ شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، ملزمہ بیوی کو سابق شوہر سمیت گرفتار کر لیا ہے۔مقتول اسحاق طلاق وغیرہ دلوانے اور پسند کی شادی کروانے کیلئے جادو ٹونہ کا کام کرتا اور پیسے بٹورتا تھا۔مقتول نے جادو ٹونہ کے بہانے شمع بی بی سے نکاح کیا اور بعد ازاں اس کی مامی صباءسے بھی تعلقات استوار کیے۔مقتول صباءپر تشدد کرتا تھا جس پر اس نے اپنے سابقہ شوہر ریاض سے رابطہ کیا اور اسحاق کے قتل کا منصوبہ بنایا۔ملزمان نے مقتول اسحاق کو ہتھوڑوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کیا اور فرار ہو گئے۔شادمان انویسٹی گیشن پولیس نے نقب زنی میں ملوچ 2ملزمان گرفتارکر کے30لاکھ روپے سے زائد غیر ملکی نقدی برآمدکرلی ہے۔ملزم اسد نے اپنے بہنوئی گرفتار عثمان کے ہمراہ اپنے خالو اسد کے دفترسے10ہزار ڈالرز اور3 لاکھ روپے چرائے تھے۔