خصوصی افراد کو سہولیات دینا اولین ترجیح ہے: مدثر ریاض
لاہور (لیڈی رپورٹر) محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے ساتھ مل کر خصوصی افراد کو دی جانے والی سہولیات کو بہتر بنائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں کیا۔ڈی جی نے کہا کہ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رجسٹر کیے گئے خصوصی افراد کو کو اسسٹنٹ ڈیوائسز اور مائیکرو فنانس بھی فراہم کرے گا اور اس سلسلے میں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے ساتھ مستقبل میں اس سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کرے گا۔سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی جانب سے عید کے بعد زیادہ سے زیادہ خصوصی افراد کو رجسٹر کرنے کے لیے مہم بھی چلائی جائے گی۔