• news

پاکستان کبڈی فیڈریشن پی ایس بی گورننگ بورڈ میں شامل 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزارت بین الصوبائی رابطہ نے اتھلیٹکس فیڈریشن کی جگہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کو پی ایس بی گورننگ بورڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے گورننگ بورڈ سے نکالتے ہوے بورڈ میں کسی دوسری فعال فیڈریشن کو شامل کرنے کا عندیہ دیا تھا ۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے صدر احسان الرحمن مزاری نے مشاورت کے بعد پاکستان کبڈی فیڈریشن کو پی ایس بی گورننگ بورڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد پاکستان سپورٹس بورڈ کا گورننگ بورڈ دوبارہ مکمل ہوگیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن