• news

آپ میرے لیے چاچا نہیں، بوم بوم ہو‘شاہدآفریدی بھی افتخار احمدکے معترف


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں دھواں دھار اننگز کھیلنے پر افتخار احمد کی تعریف کر دی۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے افتخار احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ میرے لیے چاچا نہیں بلکہ بوم بوم ہو۔ میری خواہش تھی کہ آپ یہ میچ جیت کر اس اننگز کو یادگار بنا دیتے، پھر بھی آپ بہترین کھیلے ہو، ایک بہترین کرکٹ کھیلی گئی۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ فینز نے میچ کو انجوائے کیا۔شاہد آفریدی نے اپنی پوسٹ میں پی سی بی اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔دوسری جانب افتخار احمد نے شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ لالہ آپ کے پیار اور میری پرفارمنس کو سراہنے کا شکریہ۔افتخار احمد کا کہنا ہے کہ آفریدی کا مجھے اپنے نام بوم بوم سے پکارنا فخر اور عزت کی بات ہے۔

ای پیپر-دی نیشن