نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان، اسلام آباد کے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے اسلام آباد انتظامیہ نے اسلام آباد کے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔انتظامیہ نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے 18 اپریل سے 27 اپریل اسلام آباد میں ہونے پر مراسلہ جاری کیا۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے پمز اور پولی کلینک کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، پمز اور پولی کلینک سے دو، دو ایمبولینسز بھی مانگ لی گئیں۔ میٹرو بس سروس کو بھی ٹیم کے سٹیڈیم آتے جاتے وقت بند کیا جائےگا۔ پولی کلینک کی دو ایمبولینسز اور دو ڈاکٹرز ٹیم کے قافلے کےساتھ چلیں گے۔ دونوں ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تین تین ٹیمیں بھی تیار رکھی جائیں۔