سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد توثیق نہیں ہو سکتی‘ صدر نے عدالتی بل بغیر دستخط بھیج دیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عارف علوی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023ءدستخط کئے بغیر واپس بھیج دیا۔ صدر نے بل واپسی سے متعلق کہا کہ قانون سازی کی اہلیت‘ بل کی درستگی کا معاملہ اعلیٰ ترین عدالتی فورم کے سامنے زیرسماعت ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بل کی توثیق پر عمل نہیں ہو سکتا۔